اردوئے معلیٰ

اک ترے در سے بھرا ہر اک پیالہ نور کا

بھیک تیرے نام کی ہے استعارہ نور کا

 

ہو گئی کافور ظلمت آمدِ سرکار سے

کیا مبارک آنا ہے عالم میں آنا نور کا

 

چاند جھک جائے کبھی سورج پلٹ آئے شہا

آپ کے تابع ہے گویا ہر کھلونا نور کا

 

رفعتِ روح الامیں کی حد جہاں پر ختم تھی

اس مقامِ سد رہ سے ارفع تھا جانا نور کا

 

انبیائے سابقیں محدود تھے موقوت تھے

بے کنار و بیکراں ہے پر زمانہ نور کا

 

کشتِ ایماں آپ کے زاہدؔ کی اب ہے سوکھتی

اب برس ہی جائے بادل اس پہ آقا نور کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات