اردوئے معلیٰ

اک دعا کرتا ہوں میں ہاتھ اٹھا کر یا رب

اپنے محبوب کی مدحت میں فنا کر یا رب

 

اور اصنافِ سخن سے نہیں رغبت مجھ کو

نعت گوئی کا مجھے رزق عطا کر یا رب

 

لب پہ ہر دم ہے دعا، لاج ترے ہاتھ مری

میری مٹی کو مدینے میں فنا کر یا رب

 

نعت کے باب میں محتاط رویہ دے دے

التجا ہے کہ یہ اک وصف عطا کر یا رب

 

دل میں ارمان کوئی اس کے سوا اور نہیں

حشر میں لینا حساب ان سے چھپا کر یا رب

 

عرض کرتا ہے یہ زاہدؔ کہ سجانا مولا

میرے بچوں کو یہی رنگ چڑھا کر یا رب

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات