اردوئے معلیٰ

اہلِ ایماں کے لئے ہے آپ کی بعثت کا فیض

تا ابد حصے میں آیا آپ کی شفقت کا فیض

 

آپ کی ذاتِ گرامی ہے دمکتا آفتاب

کائناتِ رنگ و بُو میں ہے اُسی طلعت کا فیض

 

رحمتِ کونین کا صدقہ جہاں میں رحمتیں

سب دلوں میں رأفتیں ہیں آپ کی رحمت کا فیض

 

آپ کی اُلفت بنائی جس نے آقا ! حرزِ جاں

اُس کے حصے میں رہا اللہ کی طاعت کا فیض

 

آگہی میں یہ اضافہ ہے مسلسل اس لئے

بٹ رہا ہے دو جہاں میں آپ کی سیرت کا فیض

 

آخری سانسیں ہوں جب ، لب پر رہے کلمہ مرے

ہو نظر کے سامنے سرکار کی صورت کا فیض

 

مرحبا ! اے یارِ غار و اے مرادِ مصطفٰے

مل گیا تجھ کو لحد میں آپ کی صحبت کا فیض

 

ناز ہے قسمت پہ اپنی اس لئے مجھ کو جلیل

مجھ نکمّے کو ملا سرکار کی مدحت کا فیض

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔