اردوئے معلیٰ

ایسے روشن یہ زندگانی کی

ہر گھڑی میں نے نعت خوانی کی

 

عرش پر بھی انہی کے چرچے ہیں

جن پہ آقا نے مہربانی کی

 

دل کشادہ رکھا سبھی کے لیے

زندگی ایسے جاودانی کی

 

میرے آقا نے ساری دنیا پر

نرم لہجے سے حکمرانی کی

 

نعت ایسی کہو کہ رب بھی کہے

خوب سیرت کی ترجمانی کی

 

چھوڑ کر میں نے کام سارے فدا

باغِ مدحت کی باغ بانی کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ