اردوئے معلیٰ

ایمان ہے ہمارا کہ ختم الرُسُل ہیں آپ

سب کی نظر ہے آپ پہ مولائے کُل ہیں آپ

 

کامل ہوا ہے قصرِ نبوت، کمی ہے خشت

اکمل ہے آپ سے کہ یہی آخری ہے خشت

 

افضل کیا گیا ہے رسولوں میں آپ کو

خاتم بنا دیا ہے رسولوں میں آپ کو

 

عاقب بنا کے آپ کو بھیجا ہے اس لئے

خاتم شہا ! کہ آپ کا رتبہ ہے اس لئے

 

آئیں گے میرے بعد نبوت کے مدّعی

کذاب ہیں لعین ہیں گمراہ ہیں سبھی

 

دجال تیس آئیں گے لے کر ریا کے جال

بولیں گے سب ہی جھوٹ چلیں گے وہ سب ہی چال

 

ہر اک نبی کی مہر کا ہاتھوں پہ تھا نشان

خاتم ! مگر تھا آپ کے شانوں کے درمیان

 

ہارون کا تھا رشتہ جو موسٰی نبی کے ساتھ

ویسا ہے مصطفٰے کا بھی مولا علی کے ساتھ

 

آتے رہے نبی و رُسُل ہر نبی کے بعد

پر آئے گا نہ کوئی بھی میرے نبی کے بعد

 

جیسے حضور کی یہ نبوت ہے آخری

ویسے ہی یہ حضور کی امّت ہے آخری

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔