اردوئے معلیٰ

ایک یہ بات ہے اصول کی بات

مستند ہے مرے رسول کی بات

 

خلق کے غمگسار سُنتے ہیں

اُن سے کہیے دلِ ملول کی بات

 

کہکشاں کی کہانیوں سے بلند

قدمِ مصطفیٰ کی دُھول کی بات

 

لیلتہ القدر میں کریں عشاق

حُسنِ سرکار کے نزول کی بات

 

میرے آقا کریم ایسے ہیں

خود بھلاتے ہیں میری بھول کی بات

 

نعت ذوقِ جمال کی معراج

خوشبوؤں سے بھری ہے پھول کی بات

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات