اردوئے معلیٰ

اے شہِ دوسرا خاتم الانبیا

آپ خیرالورای خاتم الانبیا

 

رحمتِ عالمیں ہیں حبیبِ خدا

اے مرے مصطفیٰ خاتم الانبیا

 

تاج ختمِ نبوت کا سر پر سجا

آپ کو چُن لیا خاتم الانبیا

 

بیکسوں بے سہاروں کو مشکل ہو کیوں

سب کا ہیں آسرا خاتم الانبیا

 

چاند تاروں میں سورج میں ہے بے شبہ

آپ ہی کی ضیا خاتم الانبیا

 

یہ جو مدحت کی مجھ کو سعادت ملی

آپ کی ہے عطا خاتم الانبیا

 

بھیک مل جائے آقا مجھے دید کی

جان کر دوں فدا خاتم الانبیا

 

میرے ہونٹوں پہ نعتِ نبی ہو سجی

جب ہو وقتِ قضا خاتم الانبیا

 

صدقہ حسنین کا ناز پر ہر گھڑی

ہو کرم بے بہا خاتم الانبیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔