اردوئے معلیٰ

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام

 

آ کے قدسی مزارِ اقدس پر

پیش کرتے ہیں نور بار سلام

 

ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر

پیش کرتے ہیں شان دار سلام

 

اذن ملتا رہے حضوری کا

عرض کرنا ہے بار بار سلام

 

پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے

آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام

 

سر جھکائے ہوئے حضوری میں

پڑھتے رہتے ہیں جاں نثار سلام

 

ناز کی بس یہی تمنا ہے

بھیجے آقا پہ لاکھ بار سلام

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔