اردوئے معلیٰ

بارہا منزلِ طیبہ کا مسافر ہونا

ہو مقدر ترے دربار میں حاضر ہونا

 

انبیا تیری زیارت کی دعا کرتے ہیں

شرف ایسا ہے ترے نور کا ناظر ہونا

 

اول الخلق ہے تو، ختم نبوت تجھ پر

سب پہ ظاہر ہے ترا اول و آخر ہونا

 

دل کی خواہش ہے حرا غار میں نعتیں کہنا

تیری خلوت، ترے ماحول کا زائر ہونا

 

نعت لکھوں تو مدینے سے پیام آ جائے

سوزِ دل یوں مرے اشعار میں ظاہر ہونا

 

نعت کہتا ہوں تو حالات بدل جاتے ہیں

مشکل اوقات میں کام آتا ہے شاعر ہونا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات