اردوئے معلیٰ

Search

بروزِ جمعہ پڑھے جو درود اور صلوات

نہ ہووے کیونکر اُسے نارِ دوزخی سے نجات

 

کہا خدا نے پڑھو مومنو نبی پہ درود

بس اب ہمیں یہ وردِ درود ہے طاعات

 

گر آرزوئے قبولِ دعا ہو اے لوگو

بروز جمعہ پڑھو تم درود ہر اوقات

 

دعا کے ساتھ نہ ہووے اگر درود شریف

نہ ہووے حشر تلک بھی بر آورِ حاجات

 

قبولیت ہے دعا کو درود کے باعث

یہ ہے درود کہ ثابت کرامت و برکات

 

درودِ جمعہ بلا واسطہ پہنچتا ہے

بگوشِ پاکِ جنابِ نبی ستودہ صفات

 

خدائے پاک سے یہ آرزو ہے کافی کی

درود سرورِ عالم پہ بھیجئے دن رات

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ