اردوئے معلیٰ

بیاں ہو کس طرح شانِ صحابہؓ

نبی کا عشق عنوانِ صحابہؓ

 

کبھی قرآن کو بھی پڑھ کے دیکھو

ہے کس رفعت پہ ایمانِ صحابہؓ

 

بڑی بے تاب ہوکر پیش ہوتی

نبی کے نام پہ جانِ صحابہؓ

 

نبی کا عشق اور شوقِ اطاعت

یہی سب کچھ تھا سامانِ صحابہؓ

 

انہوں نے دین پہنچایا خدا کا

بتا یہ کم ہے احسانِ صحابہؓ

 

جنہیں مطلوب ہے چاہت نبی کی

وہی سارے ہیں دربانِ صحابہؓ

 

فدا صدیقؓ پر سب اہلِ ایماں

جو ہیں لاریب سلطانِ صحابہؓ

 

ہے بخشش پھر شکیلؔ اُس کا مقدر

جو بن جائے ثناخوانِ صحابہؓ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔