اردوئے معلیٰ

بے حد و انتہا ہے برکت درود کی

افکار میں سوا ہے فرحت درود کی

 

قربت کا سلسلہ ہے آقا کریم سے

کیف آفریں بہت ہے کثرت درود کی

 

اس دل میں ہو گا روشن اک نور کا دیا

جس دل میں بس گئی ہو الفت درود کی

 

محسوس ان کو ہو گی خوشبو حضور کی

جن کو بھی مل گئی ہے نعمت درود کی

 

سر پر درود محشر میں ہوگا سائباں

گھیرے رہے گی ہم کو رحمت درود کی

 

مقبولیت دعا کی ہوتی ہے اس کے ساتھ

دیکھی ہے یہ بھی اکثر حکمت درود کی

 

آلِ نبی کا صدقہ توفیق مل گئی

صد شکر ناز کو ہے عادت درود کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔