اردوئے معلیٰ

تصادمِ حق و باطل ہے میرے سینے میں

قرار اب تو نہ مرنے میں ہے نہ جینے میں

 

نظامِ مصطفوی کو نہ بھول اے مسلم

تری حیات کا مقصود ہے مدینے میں

 

طلب جو ہو تو مدینے کی ہو طلب تجھ کو

مزا ہے ساقیء کوثر سے جام پینے میں

 

رشید دین کی، دنیا کی ہر خوشی ہے نہاں

کمی ہے کون سی قرآن کے خزینے میں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات