کچھ اس طرح سے اس نے ستایا تمام رات
چپ چاپ صرف گٹکا چبایا تمام رات
دن میں تو کہہ رہی تھی کہ تم میرے شیر ہو
اور اس کے بعد الو بنایا تمام رات
وہ سو رہی تھی اس کا بدن جاگتا رہا
سو سو کے اس نے مجھ کو جگایا تمام رات
بچوں سے منہ کو موڑ کے بیگم تو سو گئیں
سو سو ہر اک کو میں نے کرایا تمام رات
بیگم سے کھانا مانگ کے پچھتا رہے ہیں ہم
مرغا بنا بنا کے کھلایا تمام رات