اردوئے معلیٰ

قسمت بلندیوں پہ ہے کس درجہ آپ کی!

دی آپ نے بھی روضۂ اطہر پہ حاضری

 

گونجی ہیں جس فضا میں صدائیں رسول کی

قسمت کا اَوج ہے وہ فضا آپ کو ملی

 

کس درجہ تھی سعید وہ ساعت کہ آپ جب

تھے پیشِ رَبّ تو، دیکھ رہے تھے شہِ عرب

 

پوری ہوئی طوافِ حرم کی بھی آرزو

مے خانۂ نبی سے بھی حاصل ہوئے سبو

 

جلوے عجیب تھے وہ مناظر تھے جانفزا

ہر گوشۂ بساط تھا جنت بنا ہوا

 

طے ہو گئیں تمام منازل نماز میں

دیکھا جدھر حرم تھا مقابل نماز میں

 

لمحات جتنے یادِ الٰہی میں کٹ گئے

اتنے ہی زندگی کے اندھیرے بھی چھٹ گئے

 

وہ مرحلے قیام و قعود و سجود کے

کس ذوق و شوق سے درِ اقدس پہ طے ہوئے!

 

سر مستیوں کا دور، وہ عالم نشاط کا

کیوں کر بیاں ہو لفظوں میں اس انبساط کا

 

پائی ہے حاضری سے عجب دل نے روشنی

گویا ملی ہے آپ کو اِک اور زندگی!

 

سب کو نصیب ہو درِ اقدس پہ حاضری

پائیں درِ رسول سے ہم سب بھی روشنی!

 

میرا طواف حسنِ تصور سے ہو گیا

میں بھی عزیزؔ کیف کے عالم میں کھو گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات