جب بھی دامان کو وا کرتے ہیں
میرے سرکار عطا کرتے ہیں
دل کی دھڑکن میں بسایا اُن کو
’’وہ جو دھڑکن میں بسا کرتے ہیں‘‘
سر کٹائیں گے ترے نام پہ ہم
تجھ سے ہم عہدِ وفا کرتے ہیں
اُن کی دہلیز پہ جا کر دیکھو
بے طلب خوب عطا کرتے ہیں
ہم تو اپنے خدا سے ہر لمحے
بس مدینے کی دُعا کرتے ہیں
راکبِ دوشِ نبی ، قرآں کو
نوکِ نیزہ پہ پڑھا کرتے ہیں
ہر بھکاری کو سرورِ عالم
جھولی بھر بھر کے دیا کرتے ہیں