اردوئے معلیٰ

’’جز اسوۂ رسول ہر اک راستہ غلط‘‘

سیرت کے ہو خلاف تو ہر واقعہ غلط

 

آلِ نبی سے بغض کا ہو شائبہ اگر

ایسے لعین شخص سے ہے واسطہ غلط

 

جس میں نبی کی یاد ہو خلوت ہے بس وہی

غافل کرے جو یاد سے ، وہ تخلیہ غلط

 

سنت کے باغیوں کو جو کہتا ہے سرخرو

اس تجزیہ نگار کا ہر تجزیہ غلط

 

جو مصطفےٰ نے کہہ دیا حق ہے فقط وہی

جز اس کے سارا فلسفہ ، ہر نظریہ غلط

 

دامن نبی کا چھوڑ کے منزل کرے تلاش

ایسا اگر کرے تو وہ ہے تجربہ غلط

 

جس کا وہ حکم دیں تو اسی راہ پر چلو

روکیں حضور جس سے وہی راستہ غلط

 

دہلیزِ مصطفیٰ پہ جو لے جائے وہ صحیح

باقی ہر ایک فکر کا ہے زاویہ غلط

 

ہو بے ادب حضور کا گستاخ ہو کوئی

مومن کرے گا اس سے اگر تصفیہ ، غلط

 

جس کے سبب سے خطرۂ ایماں رہے جلیل

ایسے ہر ایک شخص سے ہے رابطہ غلط

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔