اردوئے معلیٰ

جس کو آیا قرینہ مدحت کا

چمکا مہتاب اس کی قسمت کا

 

دل کا احوال ہو بیاں ان سے

مرحلہ آئے جب زیارت کا

 

لب پہ میرے رہے ثنا ان کی

سلسلہ یوں چلے عقیدت کا

 

روزِ محشر وہ ساتھ رکھیں اگر

لطف آجائے پھر رفاقت کا

 

اک زیارت ہو خواب میں زاہدؔ

امتحاں ہے مری سعادت کا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات