اردوئے معلیٰ

جل گیا ایک عقیدت کا دیا نعت ہوئی

ہو گئی مجھ پہ جو آقا کی عطا نعت ہوئی

 

لفظ و معنیٰ میں الجھنے سے ہمیں کیا مطلب

جس گھڑی نام شہِ دیں کا لیا نعت ہوئی

 

انبیاء کرتے ہیں اقرار تِرا مِیرِ اُمم

میں نے جب معنئ "میثاق” پڑھا، نعت ہوئی

 

حشر میں پاس مرے غم نہ کوئی آئے گا

لب سے میرےجو یہاں ایک ادانعت ہوئی

 

نعت کہنے کا ہنر مجھ کو کہاں ہے زاہدؔ

جب ہوئی سرورِ عالم کی رضا نعت ہوئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات