اردوئے معلیٰ

جو شخص محمد کا ثنا خوان رہے گا

ہر آن زمانے میں وہ ذیشان رہے گا

 

جس دل میں محبت ہو محمد کی ہمیشہ

ہر گام خدا اس کا نگہبان رہے گا

 

اک بار مدینے میں اگر مجھ کو بلا لیں

واللہ! کوئی اور نہ ارمان رہے گا

 

گر عشقِ نبی سے ہو تری ذات منور

محشر میں ترا کام بھی آسان رہے گا

 

کچھ اشکِ ندامت بھی گناہوں پہ بہا لو

فردوسِ بریں جانے کا امکان رہے گا

 

جس کو نہیں سرکارِ مدینہ سے محبّت

دنیا میں ہمیشہ وہ پریشان رہے گا

 

جو بھی رکھے اصحابِ محمد سے عقیدت

از فضلِ خدا صاحبِ ایمان رہے گا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات