اردوئے معلیٰ

دردِ دِل کی دَوا آپ کا نام ہے

گنجِ لُطف و عطا آپ کا نام ہے

 

عِلم، حق آگہی، بندگی، روشنی

حُسنِ جود و سخا آپ کا نام ہے

 

’’م‘‘، ’’ح‘‘، ’’م‘‘ اور ’’د‘‘ پر مشتمل

خُوشنما، دِلکشا آپ کا نام ہے

 

حاصلِ کُن بھی، زِینت جِناں کی سبھی

نورِ ارض و سما آپ کا نام ہے

 

آپ کا ذِکر ہے باعثِ زندگی

زندگی کی بقا آپ کا نام ہے

 

آپ رہبر ہیں، یکتا ہیں ہر دور میں

منزلوں کا پتہ آپ کا نام ہے

 

کوئی بھی ہو مَرَض چاہے جیسا بھی ہو

شافیء ہر وبا آپ کا نام ہے

 

نور قلبِ رضاؔ میں بھی داخل ہوا

جب سے جلوہ نما آپ کا نام ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات