اردوئے معلیٰ

درودوں کا وظیفہ لمحہ لمحہ دم بدم رکھیں

درِ سرکار پر ہر پل سرِ تسلیم خم رکھیں

 

رہے مرکز خیال و فکر کا بس گنبدِ خضریٰ

نظر کے سامنے ہر دم وہ تابندہ حرم رکھیں

 

دل و جاں مضطرب ہیں، دید کو آنکھیں ترستی ہیں

مجھے عز و شرف بخشیں، مرے دل میں قدم رکھیں

 

رُخِ انور کا جن عشاق کو دیدار ہو جائے

تو پھر وہ غیر کی جانب نہ تکنے کی قسم رکھیں

 

مری سرکار جو ہیں آپ کے شاعر حضور ان کا

فزوں تر عشق و سرمستی، فزوں زورِ قلم رکھیں

 

فضاؤں میں بھی لہرائیں وہی اسلام کے پرچم

مجاہد سر بکف ہی دین کا اونچا علم رکھیں

 

ظفرؔ بھی آپ کے در کا گداگر ہے، سگِ در ہے

نگاہِ ملتفت آقا، سگِ در کا بھرم رکھیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات