اردوئے معلیٰ

درود آپ کی نرمیِٔ صُلح جُو پر

سلام آپ کی بخششِ عفو خُو پر

 

سبھی طائرانِ سخن کہہ رہے ہیں

کہ یے عرشِ توصیف اِمکاں سے اوپر

 

کبھی ایسا مہکا ہوا چاند دیکھا ؟

جِسے پانے تارے چلیں اس کی بُو پر

 

مجھے قطرۂِ جامِ شہ بس ہے ، دنیا !

نہیں تھوکتا بھی میں تیرے سبو پر

 

اُجالی ہے کربل میں جس نے شبِ دین

سلام آپ کے اس مہِ خوبرو پر

 

مدینے میں مچلو اے دیوانو ! لیکن

نظر بھی رہے حکمِ ” لَا تَرفَعُو ” پر

 

خدا ! یوں مٹا دے اَنائے معظمؔ

یہ قربان ہو جائے تذکارِ ھُو پر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔