اردوئے معلیٰ

Search

در سے غلام آپ کے سر کو اٹھائے کس طرح​

چھوڑ کے آپ کا دیار جائیں تو جائیں کس طرح​

 

آنکھ کو گر منا لیا ، دل کو منائیں کس طرح​

فصل بہار لٹ چکی پھول کھلائیں کس طرح​

 

چوم کے خاک طیبہ ہم بھول گئے تھے سارے غم

پھر سے غم حیات میں دل کو پھسائیں کس طرح​

 

آپ کے در کی حاضری اہل جنوں کی عید تھی​

کعبہ دل کو چھوڑ کر عید منائیں کس طرح​

​ 

لوٹ کے اب چلے غلام لیجیئے آخری سلام

پھر یہ غلام آپ کے لوٹ کے آئیں کس طرح​

 

گبند سبز دیکھ کر روح میں کیف سر بسر​

صبر و قرار اے ادیب روح میں لائیں کس طرح​

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ