اردوئے معلیٰ

دل الفت سرکار بسانے کے لئے ہے​

جاں آپ کی حرمت پہ لٹانے کے لیے ہے​

 

دل کہنے لگا کرتے ہی روزے کا نظارہ​

یہ نقش تو آنکھوں میں سجانے کے لیے ہے​

​ 

پیغام سناتی ہے یہی آیہ تطہیر​

عزت میرے آقا کے گھرانے کے لیے ہے​

 

​ہم امتی ان کے ہیں تو کیسے رہیں محروم​

جب ان کا کرم سارے زمانے کے لیے​

 

سرور جو بلاوا نہیں آیا کئی دن سے​

یہ تیری طلب اور بڑھانے کے لیے ہے​

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔