اردوئے معلیٰ

ذاتِ نبی کو قلب سے اپنا بنائیے

اسمِ کرم کو اپنا وسیلہ بنائیے

 

لینا ہو بُعد میں بھی حضوری کا حَظ اگر

آنکھوں میں اُن کے شہر کا نقشہ بنائیے

 

منزل فلاح کی ترا مقصود ہے اگر

پھر سیرتِ رسول کو رستہ بنائیے

 

قاسم نبی کی ذات ہے معطی ہے خود خدا

حق ہے یہی ، اسی کو عقیدہ بنائیے

 

طالب اگر ہو ان کی رضا کے اے مومنو

گھر گھر درودِ پاک کا حلقہ بنائیے

 

باور رہے یہ قبر میں آئیں گے مصطفٰے

پلکیں بچھا کے آپ کا رستہ بنائیے

 

راحت اگر تو قلب کی درکار ہے جلیل

’’ذکرِ رسولِ پاک وظیفہ بنائیے‘‘

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔