اردوئے معلیٰ

Search

ذرے سے بھی كم تر ہوں مگر كتنا بڑا ہوں

اللہ! مری شان، یہ كس در پہ جھكا ہوں

 

جچتے نہیں نظروں میں سلاطینِ زمانہ

صد شكر كہ میں آپ كا ادنٰی سا گدا ہوں

 

میں شہرِ مدینہ كے تصّور كے بھی قُرباں

جنت كی فضاؤں كے مزے لوٹ رہا ہوں

 

فیضیؔ مِری امید كی معراج یہی ہے

كونین كے داتا كی طرف دیكھ رہا ہوں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ