اردوئے معلیٰ

Search

ذِکرِ سرکار آؤ عام کریں

تشنہ کاموں کو شاد کام کریں

 

ذِکرِ خیر البشر عبادت ہے

آپ کا ذِکر صبح و شام کریں

 

حمد و نعت و ثنا، درُود و سلام

یہ عمل روز و شب مدام کریں

 

آپ قدموں میں بھی بُلا لیں گے

ہم سفر کا تو اہتمام کریں

 

سر نِگوں، سر بلند ہو جائیں

اُن کے قدموں میں گر قیام کریں

 

چل کے آئے جو اُن کی گلیوں میں

آؤ چل کر اُنھیں سلام کریں

 

اس سے پہلے کہ موت آئے ظفرؔ

زیست اپنے نبی کے نام کریں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ