اردوئے معلیٰ

ذکرِ خیر الانام ہو جائے

عمر یونہی تمام ہو جائے

 

لب پہ صلِ علیٰ رہے ہر دم

یہ ہی عادت مدام ہو جائے

 

جس سے آتی ہو خوشبوئے حسّاں

کاش ایسا کلام ہو جائے

 

مشکبو ہوں تخیلات مرے

نعت لکھنے سے کام ہو جائے

 

سر پہ رکھ لوں جو نعلِ پاکِ نبی

تاج داروں میں نام ہو جائے

 

آتے جاتے رہیں مدینے ہم

ایسا کچھ انتظام ہو جائے

 

ناز ہو حاضری مواجہہ پر

اور درود و سلام ہو جائے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔