اردوئے معلیٰ

ذکر شاہ ھدیٰ ہے نعت رسول

حاصل مدعا ہے نعت رسول

 

وہ صحابہ ہوں یا ہوں آل پاک

سب نے اپنا لیا ہے نعت رسول

 

دل پہ لکھا ہوا ہے نام نبی

اور لب پر سدا ہے نعت رسول

 

ہر مرض سے نجات کی خاطر

نسخۂ کیمیا ہے نعت رسول

 

میری کشتی کو خوف طوفاں کیا

جب مری ناخدا ہے نعت رسول

 

ہو شہنشاہ یا گدا کوئی

سب کی مشکل کشا ہے نعت رسول

 

بارگاہ خدا سے اے سرورؔ

ہم کو تحفہ ملا ہے نعت رسول

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات