اردوئے معلیٰ

Search

رات کے چھوٹے سے حصّے میں سفر تا لامکاں٭

روزِ اوّل ہی سے آقا کے لیے مخصوص تھا

 

مصلحت یہ تھی کہ وہ دیکھیں سبھی آیاتِ حق

اور دیں انساں کو سارا علم خود دیکھا ہوا

 

عالمِ انسانیت میں آپ وہ انسان ہیں

رب نے بلوا کر جنہیں دیدار کاموقع دیا

 

علم کی عین الیقیں تک وسعتیں دیکھے کوئی

روشنی آفاق کی ہے مصطفی تا مصطفی

 

٭(ہر عیب سے) پاک ہے وہ ذات جس نے سیر کرائی اپنے بندے کو رات کے قلیل
حصّے میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک، بابرکت بنادیاہے ہم نے جس کے
گرد ونواح کوتاکہ ہم دکھائیں اپنے بندے کو اپنی قدرت کی نشانیاں۔ (آیت۱؍بنی
اسرائیل [۱۷]ترجمہ:ضیاء القرآن) بدھ:۲۷؍رجب المرجب ۱۴۳۲ھ ۲۹جون ۲۰۱۱ء
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ