اردوئے معلیٰ

رنگ و نسل کو چھوڑ کے ملت کی بات کر

آقائے نامدار کی امت کی بات کر

 

ٹکڑوں میں بٹ کے قوم کو رسوائیاں ملیں

طاقت سمیٹ قوم کی وحدت کی بات کر

 

دل میں ہے تیرے قرب خدا کی جو آرزو

خلق خدا کی چاہت و خدمت کی بات کر

 

صدق و صفا میں ثانی نہیں جس کا دہر میں

بوبکرؓ کی تو صدق و صداقت کی بات کر

 

بنیاد جس کی رکھی تھی عمرِؓ خطاب نے

اس بے مثال عدل و عدالت کی بات کر

 

دے گا گواہی حشر میں خونِ شہید بھی

عثمانؓ با حیا کی تلاوت کی بات کر

 

خیبر لرزتا آج بھی ہے جس کے نام سے

شیرِ خدا علیؓ کی شجاعت کی بات کر

 

کنبہ خدا کے نام پہ قربان کر گئے

آل نبیؓ کی شانِ شہادت کی بات کر

 

مرکز سے کٹ کے ہوگئے ہیں خوار وارثیؔ

کیسے لٹی ہے عظمت و طاقت کی بات کر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات