اردوئے معلیٰ

روئے بدرالدجیٰ دیکھتے رہ گئے

چہرئہ والضحیٰ دیکھتے رہ گئے

 

حسن خیرالوریٰ میں خدا کی قسم

ہم جمال خدا دیکھتے رہ گئے

 

چاند دو ٹکڑے ہو کر تصدّق ہوا

دشمنِ مصطفی دیکھتے رہ گئے

 

رک کے سدرہ کی منزل پہ روح الامیں

رفعتِ مصطفی دیکھتے رہ گئے

 

ہم گنہگار پہنچے درِ پاک پر

زاہد و پارسا دیکھتے رہ گئے

 

در پہ بلوا کے داتا نے جھولی بھری

یہ عطا پر عطا دیکھتے رہ گئے

 

جو سکندرؔ ہوا ان کے دربار سے

وہ کرم، وہ عطا دیکھتے رہ گئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات