اردوئے معلیٰ

روح میں نقش چھوڑتی صورت

وہ پیمبر کی ہاشمی صورت

 

پیکرِ مصطفے سے زیبا تر

متصور نہیں کوئی صورت

 

سر بسر حسن ، سر بسر تنویر

آپ کی سیرت ، آپ کی صورت

 

ہو کرم تو نکل ہی آتی ہے

حاضری کے شرف کی بھی صورت

 

جاں کریں ان کی آبرو پہ نثار

زندہ رہنے کی ہے یہی صورت

 

جا بسیں ان کے شہر میں تائب

یہ سکوں کی ہے آخری صورت

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات