اردوئے معلیٰ

رہبر راہ ہدایت، حضرت نواب شاہ

افتخارِ دین و ملت حضرت نواب شاہ

 

منبع جود و سخاوت حضرت نواب شاہ

مصدرِ لطف و عنایت حضرت نواب شاہ

 

رونق بزم ولایت حضرت نواب شاہ

واقف اسرارِ وحدت حضرت نواب شاہ

 

انبیا کی اس وراثت کا انہیں کہئے امیں

پاس دار و علم و حکمت حضرت نواب شاہ

 

دامن صبر و رضا چھوٹے نہ میرے ہاتھ سے

بخش دو وہ استقامت حضرت نواب شا ہ

 

آپکی چشم عنایت سے ہوا ہوں با کمال

آپ سے ہے میری شہرت حضرت نواب شاہ

 

آپ کے در کے غلاموں میں گنا جاتا ہوں میں

مجھ کو ہے کافی یہ نسبت حضرت نواب شاہ

 

زندگی نے آپ کی ہم پر منور کی بہت

زندگی کی قدر و قیمت حضرت نواب شاہ

 

قید و بند حشر سے رخصت کی دستاویز ہے

آپ کی قید و حراست حضرت نواب شاہ

 

آکے بالیں پر دکھا دینا خدا کے واسطے

روئے انور وقت رحلت حضرت نواب شاہ

 

نورؔ کو عزت ملی ، شہرت ملی ، دولت ملی

ہاں تمہاری ہی بدولت حضرت نواب شاہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات