اردوئے معلیٰ

سارے عالم میں کہیں کوئی نہیں

آپ کے جیسا حسیں کوئی نہیں

 

انبیاء ہیں معتبر پر آپ سا

ضو فشاں ماہِ مُبیں کوئی نہیں

 

دو جہانوں میں سوائے آپ کے

رحمتہ اللعالمیں کوئی نہیں

 

ذِکر ہے قُرآن میں وَالَّیل کا

اِس قدر زُلفِ حسیں کوئی نہیں

 

بارہا جبریل نے بھی یہ کہا

آپ جیسا مَہ جبیں کوئی نہیں

 

کُنْ سے لے کر آج تک دیکھا گیا

آپ سا صادق، امیں کوئی نہیں

 

ہے جہانِ رنگ و بُو مَہکا ہوا

آپ جیسا عَنبریں کوئی نہیں

 

پائے اقدس آپ کے جس پر لگے

اُس زمیں سی سرزمیں کوئی نہیں

 

اے رضاؔ اُن کے سوا کونین میں

شاہکارِ دِل نشیں کوئی نہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات