اردوئے معلیٰ

سجدے کا حکم جب دیا ربِّ جلیل نے

مانا نہ قدسیوں کے امامِ رذیل نے

سَرکش بنا دیا اُسے ذہنِ علیل نے

مغرور کر دیا اُسے علمِ دلیل نے

تب ہر نگاہ میں اُسے بَد کر دیا گیا

شامِ ابد تلک اُسے رَد کر دیا گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔