اردوئے معلیٰ

Search

سراپا نور ، عظمت کے نگیں ہیں

مرے آقا حسینوں سے حسیں ہیں

 

کرم کی انتہا ، رحمت ، عطا ہیں

امام الاوّلین و آخریں ہیں

 

وہ شاہِ ابنیاء و مرسلیں بھی

امیرِ دو جہاں ، فخرِ مبیں ہیں

 

اُنہی کے نور سے روشن ہے دنیا

اُنہی سے آسماں سارے حسیں ہیں

 

خدائی میں عیاں ہے مصطفائی

خدائی ہے جہاں وہ بھی وہیں ہیں

 

خدا اُن کا ہے اور وہ ہیں خدا کے

نبی کے جو بھی دنیا میں قریں ہیں

 

نہ کوئی تھا نہ اُن سا ہے رضاؔ جی

وہی دنیا میں سب سے دلنشیں ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ