اردوئے معلیٰ

سلیقہ مجھ کو آ جائے اگر نعت محمد کا

مرے ہر شعر میں موجود ہو مضمون آمد کا

 

جو اُن کی نعت لکھوں، دید کے قابل ہو نظارہ

خروشِ بحرِ فکرِ نارسا کے جزر اور مد کا

 

مجھے اہل کرم دنیا کے بے وقعت نظر آئیں

جو لکھوں تذکرہ میں آپ کے اوصاف بے حد کا

 

شکست و ریخت آزر کے صنم خانے کی یاد آئے

تو آ جائے زباں پر نام اُن کے جد امجد کا

 

محمد کی اطاعت سے ملے ایمان کی دولت

نہیں طالب میں خالد، عسجد و لعل و زمرد کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات