اردوئے معلیٰ

سیادتوں کا حسیں انتخاب ہیں زہرا

فضیلتوں کی مکمل کتاب ہیں زہرا

 

ترے حجاب کی عظمت کو جاننے کے لیے

تمام رمز جہاں بے نقاب ہیں زہرا

 

نقاب اٹھائے ہوئے ہے ترے جمال کی لًو

نظر جھکائے سبھی ماہتاب ہیں زہرا

 

مہک رہی ہے گزرگاہ زندگی اب تک

ہیں تیرے نقش قدم یا گلاب ہیں زہرا

 

فلک مآب تری آرزو کے طائر ہیں

بلندیوں کے امیں تیرے خواب ہیں زہرا

 

مہ و نجوم نقوش قدم کے روشن ہیں

علی ہیں محو سفر ہم رکاب ہیں زہرا

 

فقط مجیبؔ پہ موقوف تو نہیں تنہا

ترے غلام سب اہل صواب ہیں زہرا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات