اردوئے معلیٰ

شاہکارِ دستِ قدرت لا جواب

شکل ہے بے مثل سیرت لا جواب

 

ہے مثالی بے مثالی ذات پاک

رتبۂ ختمِ رسالت لا جواب

 

سرور عالم کی باتیں بے مثال

سرورِ عالم کی مدحت لا جواب

 

جب بھی چھیڑا ذکرِ نطقِ مصطفیٰ

ہو گئی بزم فصاحت لا جواب

 

عالم انفاس میں شاہ امم

ہے تری طرز مروت لا جواب

 

مصطفیٰ کو صورت قرآں دئیے

رب نے گلہائے محبت لا جواب

 

انبیاء میں ہیں شہ دیں بے نظیر

امتوں میں ان کی امت لا جواب

 

سورجوں نے در پہ رکھ کر سر کہا

تو ہے اے ماہ نبوت لا جواب

 

بے مثال آقا کا ہے بحرِ کرم

گلشنِ لطف و عنایت لا جواب

 

جس نے پایا آپ کا عہدِ جمیل

ہے یقینا اس کی قسمت لا جواب

 

پھر عطا کردیں حضوری کا شرف

ہو صدف پر پھر عنایت لا جواب

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات