اردوئے معلیٰ

شہرِ نبی کے ذکر کا فیضان دیکھیے

طیبہ بلا لیا ہے یہ احسان دیکھیے

 

ان کی عطا سے نعت کی توفیق مل گئی

روزِ جزا کے واسطے سامان دیکھیے

 

عظمت کے آسماں پہ نہیں کوئی آپ سا

مدحت رقم ہے آپ کی قرآن دیکھیے

 

امت کے عاصیوں کو رکھا یاد عرش پر

امت کا غم اٹھائے یہ مہمان دیکھیے

 

موسیٰ کا اوج طور پہ ہیں رب سے ہم کلام

سرکار پہنچے عرش پہ یہ شان دیکھیے

 

مدحت رسولِ پاک کی زاہدؔ کے واسطے

محشر میں ہے نجات کا سامان دیکھیے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات