اردوئے معلیٰ

شہریارِ جناں آپ ہیں

شہریارِ جناں آپ ہیں

رحمتِ دو جہاں آپ ہیں

 

کوئی نوری نہ پہنچا وہاں

وصل کی شب جہاں آپ ہیں

 

عبد و معبود میں رابطہ

آپ ہیں، بے گماں آپ ہیں

 

شہرِ علم و ہنر مصطفیٰ

دیدہ در، نکتہ داں آپ ہیں

 

آپ کا حکم، حکمِ خدا

حق نما، حق نشان آپ ہیں

 

واقفِ سرِ عرشِ بریں

شاہدِ لامکاں آپ ہیں

 

انبیا آپ کے امتی

مرسلِ مرسلاں آپ ہیں

 

آپ روحِ سفر ہیں حضور

کارواں، کارواں آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ