اردوئے معلیٰ

صحرائے بے اماں میں ہوئے آپ رہ نورد

ماحول سنگ سنگ تھا، موسم تھا گرد گرد

پُر خوف راستوں میں رواں وہ عظیم فَرد

چہرے تمام اجنبی ، لہجے تمام سَرد

طائف کے کافروں میں پہنچ کر بنامِ رب

سردارِ انبیاء نے سنایا پیامِ رب

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ