اردوئے معلیٰ

ضرب آخری جو مثل قیامت ہے ابھی تک

یعنی کہ ترا وار سلامت ہے ابھی تک ؟

 

وہ سامنے آ کر بھی ملاتا نہیں آنکھیں

اپنے کیے پر اس کو ندامت ہے ابھی تک

 

یعنی کہ ترے ذکر میں جو چین کی ہے وجہ

وہ پیار کی سینے میں علامت ہے ابھی تک

 

یہ کون ہے صدیوں سے جو سجدے میں مصروف

یہ کون ہے جو فخرِ امامت ہے ابھی تک

 

طاہر گو مرے پاس رہا کچھ نہیں لیکن

آنکھوں میں ترا عکس سلامت ہے ابھی تک

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ