اردوئے معلیٰ

Search

طاہر و اطہر زبان مصطفیٰ

ارفع و اعلیٰ بیان مصطفیٰ

 

کھول کر دیکھو کتاب کائنات

یہ ہے ساری داستان مصطفیٰ

 

زندگی کے جمگھٹے میں آج بھی

سب سے اعلیٰ خاندان مصطفیٰ

 

ان کے دم سے بس رہی ہے کائنات

ہر جگہ ہے آستان مصطفیٰ

 

ہے قیامت تک ولایت کا وجود

چل رہا ہے کاروان مصطفیٰ

 

وہ کسی ادنیٰ کی بیعت کیوں کرے

جس نے چوسی ہے زبان مصطفیٰ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ