ظُلم کی دُنیا مِٹانے پیارے آقا آ گئے
حق سے پردوں کو اُٹھانے پیارے آقا آ گئے
جن کو رَب نے خود کہا ہے رحمتہ اللعالمیں
رحمتوں کے دُر لُٹانے پیارے آقا آ گئے
مومنو! سب کو مبارک جشنِ میلاد النبی
سب کی بگڑی کو بنانے پیارے آقا آ گئے
رب کے کعبے کو بُتوں سے پاک کر نے کے لیے
کعبے کو کعبہ بنانے پیارے آقا آ گئے
جن کا دُنیا بھر میں کوئی بھی نہیں ہے آسرا
اُن کو بھی سینے لگانے پیارے آقا آ گئے
صَر صَرِ غَم سے جو مُرجھا بھی گئیں تھیں اے رضاؔ
ایسی کلیاں بھی کِھلانے پیارے آقا آ گئے