اردوئے معلیٰ

غریبوں کا واحد سہارا محمد

مدد مل گئی جب پکارا محمد

 

بنائے گئے دو جہاں جس کی خاطر

فقط آمنہ کا ہے پیارا محمد

 

چھٹیں ظلمتیں ان کے آنے سے ساری

اندھیروں میں ہیں اک اجالا محمد

 

بٹے چاند ٹکڑوں میں سورج بھی پلٹے

کریں اک ذرا گر اشارا محمد

 

قیامت میں سارے پکاریں گے زاہدؔؔ

خبر میری لیجیے خدارا محمد

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات