اردوئے معلیٰ

فرمایا ھے پیَمبرِ امن و سلام نے

بکرا بھی ذبح کرنا ھو گر خاص و عام نے

آجائیں اُس کے میمنے گر اُس کو تھامنے

مت جانور کی جان لو بچوں کے سامنے

 

پھر کس نے والدین پہ خنجر چلا دیا ؟

روتے رھے مُنیبہ، عُمیر اور ھادیہ

 

اب کون اِن کو لوریاں دے کر سُلائے گا ؟

کون اِن کو اپنی گود میں بھر کر اُٹھائے گا ؟

ماں باپ تو رھے نہیں ! کیا چَین آئے گا ؟

کون اِن کی سانس سانس پہ جیون لُٹائے گا ؟

 

سانسوں کا اِن پہ بوجھ بہت ھے، اُتار دو

انصاف اب یہی ھے کہ اِن کو بھی مار دو

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات