اردوئے معلیٰ

Search

فضل ربُ العُلیٰ اور کیا چاہیے

مل گئے مصطفی اور کیا چاہیے

 

دامن مصطفی جس کے ہاتھوں میں ہو

اس کو روز جزا اور کیا چاہیے

 

گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا

حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے

 

بھیک کے ساتھ ہی ان کے دربار سے

مل رہی ہے دعا اور کیا چاہیے

 

یہ جبیں اور ریاض الجناں کی زمیں

اب قضا کے سوا اور کیا چاہیے

 

ہے سکندرؔ ثناخوانِ شاہِ اُمم

عزّت و مرتبہ اور کیا چاہیے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ